17 اگست 2014 - 16:15
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

شام کے مختلف علاقوں ميں فوج اور عوامي رضاکار فورس کے آپريشن ميں سيکڑوں دہشتگرد مارے گئے ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق درعا، دير الزور، حسکہ اور حمص نامي صوبوں ميں فوج اور عوامي رضاکار فورس، جيش الشعب کے جوانوں کے آپريشن ميں مختلف دہشتگرد تنظيموں کے سيکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں - 

اس رپورٹ کے مطابق درعا کے مضافاتي علاقے انخل ميں تکفيري دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کے ايک مرکز پر فوجي دستوں کے حملے ميں ، اس مرکز ميں موجود سبھي دہشتگرد مارے گئے -
فوجيوں نے اسي طرح درعا کے کنفر ناسوج اور دير العدس نامي علاقوں ميں بھي درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ اسي طرح درعا کے تل الجموع اور عتمان نامي علاقوں ميں دہشتگردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر فوج اور عوامي رضاکار فورس کے مشترکہ حملے ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کرديئے گئے -
ادھر دير الزور ميں عوام نے تکفيري دہشتگرد گروہ داعش کے ايک مرکز پر حملہ کرکے وہاں موجود سبھي دہشتگردوں کو ہلاک کرديا -
درعا کے مضافاتي علاقے خريطہ ميں بھي داعش کے بہت سے دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور فوجيوں نے ہيوي مشين گنوں اور ديگر فوجي وسائل سے ليس داعش کي متعدد گاڑيوں کو تباہ کرديا -
اس کارروائي ميں فوج کو داعش کي کئي گاڑياں بطور مال غنيمت حاصل ہوئيں - ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ دير الزورکے ايک مضافاتي علاقے ميں شام کے ايک نوجوان نے، داعش کے ايک مرکز ميں داخل ہوکے دھماکہ کرديا - اس فدائي کارروائي ميں داعش کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جن ميں اس تکفيري دہشتگرد گروہ کے دو کمانڈر، فائز رفدان ، اور جاسم رفدان بھي شامل ہيں -
اسي طرح حسکہ ميں مقامي باشندوں نے داعش کے ايک دہشتگرد کو پکڑ کے موت کے گھات اتار ديا - اسي کے ساتھ حمص ميں فوج نے الوعر نامي علاقے پر داعش کے ايک حملے کو ناکام بناديا -اس علاقے ميں فوج کے ساتھ لڑائي ميں داعشں کے درجنوں دہشتگرد مارے گئے-
.......

/169